ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاسوان نے نتیش کمارکی نوٹ بندی کی حمایت کا خیر مقدم کیا،وزیراعلیٰ کوبتایاایمانداراورترقی پسندنظریات کاحامل

پاسوان نے نتیش کمارکی نوٹ بندی کی حمایت کا خیر مقدم کیا،وزیراعلیٰ کوبتایاایمانداراورترقی پسندنظریات کاحامل

Mon, 28 Nov 2016 13:17:34    S.O. News Service

پٹنہ27؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیررام ولاس پاسوان نے بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کی طرف سے نوٹ بندی کی حمایت کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی مخالفت کر رہے ریاست میں حکمراں دیگر دو جماعتوں راشٹریہ جنتا دل اورکانگریس سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی حکومت کے سربراہ کے اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں تو انہیں اتحاد توڑ دینا چاہئے۔اپنے پارلیمانی علاقے حاجی پور روانہ ہونے سے قبل بات چیت کرتے ہوئے پاسوان نے نتیش کمارکی طرف سے نوٹ بندی کی حمایت کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی مخالفت کر رہے ریاست میں حکمراں دیگر دو جماعتوں راشٹریہ جنتا دل اورکانگریس سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی حکومت کے سربراہ کے اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں تو انہیں جے ڈی یو سے اتحادتوڑکرحکومت سے باہر ہو جانا چاہئے۔انہوں نے نتیش اور ان کی پارٹی کی طرف سے نو ٹ بندی کی حمایت کئے جانے کیلئے ان کا شکریہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی دوسرے ترقی پسند خیالات والے اور ایماندار لوگ ہیں وہ سب کے سب اس کی حمایت کر رہے ہیں۔کالا دھن کی حمایت کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی۔بہار میں اقتدار میں شامل جے ڈی یوکی نوٹ بندی کی حمایت کئے جانے اور آر جے ڈی اور کانگریس کے اس کی مخالفت کرنے کے بارے میں پاسوان نے کہاکہ آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد اور کانگریس اعلیٰ کمان یا تو اپنی ریاستی حکومت کے سربراہ اور مہاگٹھ بندھن کی قیادت کررہے نتیش کے نوٹ بندی کو لے کر ان کے رائے کو مانے یا پھر اتحاد توڈکر حکومت سے باہر ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی مخالفت کر رہی راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس کی’’گڑ کھائیں اور گلگلے سے پرہیز‘‘کی پالیسی نہیں چلے گی.


Share: